30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا: نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے معدنی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے، بدقسمتی سے بلوچستان کے لوگوں کو گیس نہیں فراہم کی جاتی، بلوچستان کے شہریوں میں احساس محرومی پایہ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے شہریوں کا احساس محرومی دور کیا جائے، قبائلی علاقوں میں امن کے لیے ہر کوشش کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے، مسلم حکمرانوں کے لیے غزہ کی صورتحال پر خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، غزہ میں بچے شہید ہو رہے ہیں، مسلم دنیا ڈٹ کر بات کرے تو کوئی حل نکل سکے گا، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی مستقل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست حقوق کشمیر اور فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نعیم الرحمان بلوچستان کے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ