ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔

گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔

یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk) اور جنوبی شہر کہرامان ماراش (Kahramanmaras) شامل ہیں

غیر معمولی گرمی، خشک موسم اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکانے کا سبب بن رہی ہیں۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں ان دنوں ریکارڈ توڑ ہیٹ ویوز کا سامنا ہے۔

وزیرِ انصاف یلماز تونچ نے بتایا کہ 33 صوبوں میں 97 افراد کے خلاف جنگلاتی آگ کے سلسلے میں تحقیقات اور مقدمات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

ازمیر (Izmir) اور بیلی جِک (Bilecik) صوبوں کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا گیا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنگلات میں

پڑھیں:

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔

حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تھائی لینڈ،کمبوڈیا جنگ نے ٹرمپ کو پھر پاک، بھار ت تنازع یاد دلادیا۔۔۔امریکی صدر نے بیان میں کیا کہہ ڈالا ؟ جانیے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مون سون حادثات: 2 مزید افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 281 ہوگئی
  • غزہ میں بھوک نے مزید 14 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فسلطینی شہید
  • جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم
  • غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی
  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، امداد کے منتظر 42 افراد سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • ویتنام میں سیاحوں کی بس کے خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی
  • تھائی لینڈ کمبوڈیا تنازع، تازہ چھڑپوں میں کمبوڈیا کے 5 فوجیوں سمیت مزید 12 افراد ہلاک
  • وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ کو کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند سے معذرت کیوں طلب کرنا پڑی؟