سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پلانٹس فار پاکستان‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، جس کے تحت شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں شجرکاری مہم سے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار فاریسٹ فائر کنٹرول فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے آسٹریلوی ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی، جو ممکنہ آتشزدگی کی پیشگی اطلاع دے گی۔

مزید پڑھیں: شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 17 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہر درخت کی مانیٹرنگ اور میپنگ کی ہے اور جھوٹے اعداد و شمار کے بجائے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رنگ روڈ کے اطراف 3 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور پی ایچ اے نے بھی پودے لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق جنگلات کی اراضی پر قبضے کا خاتمہ کرایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سموگ پر بھی نمایاں طور پر قابو پایا گیا ہے، اور بھٹوں کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر شہر سرسبز بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’پلانٹس فار پاکستان‘ پنجاب جنگلات کا رقبہ لاہور میں شجرکاری مہم مریم اورنگزیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پلانٹس فار پاکستان جنگلات کا رقبہ لاہور میں شجرکاری مہم مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب شجرکاری مہم کے لیے

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، کینسر وہ خاموش قاتل ہے جو اکثر دیر سے تشخیص ہوتا ہے اور ہزاروں جانیں نگل لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں، الحمدللہ، پاکستان کا پہلا “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر”تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر پیشنٹ کو انکار نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم اورنگزیب کا رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح
  • مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، گورنر پنجاب
  • پنجاب کے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی بنانے کا فیصلہ
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
  • پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ
  •  مریم اورنگزیب کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف
  • چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا