ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں کہاکہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ الحمدللہ، پاکستان کا پہلا ’’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر‘‘ تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید پاکستان کے لئے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھوک سیال کے قریب ایم ٹو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار‘ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف ستھرا پنجاب شریف نے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔