لاہور: سی سی ڈی سے 2 مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاہور میں سی سی ڈی سے 2 مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ ہئیر میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت ماجد حسین کے نام سے ہوئی، باٹا پور میں مار جانے والوں کی شناخت عمران اور شاہ نواز کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5