لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔