پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان روشن
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
فی الوقت پاکستان امریکا میں کیٹیگری ٹو میں شامل ہے۔ ایف اے اے نے سی اے اے کے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے پر پاکستان کی ریٹنگ کیٹیگری ون سے کم کرکے ٹو کر دی تھی۔ اب جاری آڈٹ کے نتائج کی بنیاد پر پاکستان کی فضائی درجہ بندی دوبارہ اپ گریڈ کی جا سکتی ہے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 12 ستمبر کو سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے امریکا روانہ ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کا پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،تنظیم کے حوالے سے امور بارے تبادلہ خیال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جلد ہی بٹراسی کالج کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں کے انتظامی اور تعلیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔\932