نوشہروفیروز میں المناک حادثہ، ڈمپر کی ٹکر سے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
نوشہروفیروز (نیوز ڈیسک)ضلع نوشہروفیروز کے صدوجہ تھانہ کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے ایک مہران کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہائی وے پر ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا جس کے باعث کار سست روی سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے کار کو زور دار ٹکر ماری جس سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت ضلع خیرپور کے علاقے لقمان جانوری کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے، جن میں غلام محمد ولد بخشن جانوری اور علی احمد جانوری شامل ہیں، جبکہ دیگر خواتین اور بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
لاشوں کو فوری طور پر مورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او سدوجہ، ڈی ایس پی مورو اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جبکہ ڈی ایچ او نوشہروفیروز کی جانب سے ایمبولینسیں روانہ کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے کا اہلکار جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص ایف آئی اے کا اہلکار ہے۔