ترکیہ؛ ہوٹل آتشزدگی میں 78 ہلاکتیں اور 137 زخمی؛ مالک سمیت 11 افراد کو عمر قید
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی وجہ مالکان اور عملے کی غلفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز پر اس افسوسناک واقعے میں 34 بچوں سمیت 78 افراد جاں بحق اور 137 زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات کے دوران ہوٹل انتطامیہ کی غفلت سامنے آنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر آج عدالت نے سزا سنا دی۔
ترکیہ کی صوبائی عدالت نے 12 منزلہ ہوٹل آتشزدگی کیس میں مالک سمیت 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ہوٹل کی انتظامیہ سنگین غفلت کی مرتکب پائی گئی جس کا مرکزی ذمہ دار مالک ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں احتیاطی تدابیر کا بھی فقدان تھا اور عملہ بھی غیر تجربہ کار تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
عدالت اس بات پر زور دیا کہ ہوٹل کے اجازت نامے جاری کرتے ہوئے سرکاری محکموں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ ہوٹل
پڑھیں:
جہلم: گائے کو کلہاڑی سے شدید زخمی کرنے پر 2 افراد گرفتار
پنجاب کے ضلع جہلم کے گاؤں موہال میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر مبینہ طور پر ایک گائے کے ساتھ ظلم کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی خواتین کو مفت گائے اور بھینس ملے گی، مریم نواز کا تاریخی اقدام
متاثرہ گائے کے مالک کے مطابق، ملزمان نے گائے کے سامنے والے پاؤں پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور پھر وہ موقعے سے فرار ہو گئے اور مالک کو دھمکیاں دیں۔
جہلم کے ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک کو واقعے کے قریب جنگل سے پکڑا گیا۔
مزید پڑھیے: بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
پولیس نے مقدمہ سیکشن 429 (مویشی کو مارنے یا زخمی کرنے کی شرارت) کے تحت درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ زخمی گائے کو چک اکّہ کے ایک ویٹرنری اسپتال میں منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ساتھ ظلم ناقابل قبول ہے اور تحقیقات کے بعد مجرموں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟
یہ واقعہ پاکستان میں جانوروں پر ظلم کے بڑھتے واقعات میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ماہ بہاول نگر میں بھی ایک زمین دار اور اس کے بیٹے کو بھینس کے ساتھ ظلم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ سکھر اور اس کے گردونواح میں بھی جانوروں کے ساتھ تشدد کے کئی کیسز سامنے آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جہلم کلہاڑی سے گائے پر حملہ گائے زخمی