آسٹریا کا انوکھا اقدام: بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی شکل میں
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریا نے انفرااسٹرکچر اور فن کے امتزاج سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت روایتی بجلی کے کھمبوں کو فطرت سے متاثرہ مجسموں کی شکل دی جا رہی ہے،دی آسٹرین پاور جائنٹس کے نام سے جاری اس منصوبے میں اونچے بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی صورت میں دکھائی دیں گے۔
منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ ( اے جی پی) اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، اس کا بنیادی مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا اور ماحول دوست انفرااسٹرکچر کے تصور کو فروغ دینا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک پرندہ اسٹارک کے روپ میں جو برجن لینڈ میں آنے والے مہاجر پرندوں کی علامت ہے جبکہ دوسرا بارہ سنگھا سٹیگ کی شکل میں جو زیریں آسٹریا کے جنگلات اور پہاڑی حسن کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ دونوں مجسماتی کھمبے فی الحال آزمائشی مراحل میں ہیں تاکہ ان کی ساختی مضبوطی، برقی حفاظت اور موسمی حالات کے خلاف مزاحمت کو یقینی بنایا جا سکے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ان منفرد ڈیزائنز کے نمونے سنگاپور کے ریڈ ڈاٹ میوزیم میں اکتوبر 2026 تک نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، اسی منصوبے کو ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ 2025 بھی مل چکا ہے جو الیکٹریفیکیشن اور ڈیکاربونائزیشن کے زمرے میں دیا گیا۔
منصوبہ ساز اداروں کا کہنا ہے کہ یہ فطرت سے متاثر ڈیزائن مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام میں توانائی کے منصوبوں کے لیے مثبت رجحان پیدا کرے گا۔
آئندہ مرحلے میں آسٹریا کی تمام نو ریاستوں — ویانا، ٹائرول، سالزبرگ، اسٹائریا، فورآرلبرگ، برجن لینڈ، کیرنتھیا، زیریں اور بالائی آسٹریا — کے لیے الگ الگ جانوروں کے ڈیزائن متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو ہر خطے کی ثقافتی و قدرتی شناخت کی نمائندگی کریں گے۔
آسٹریا کے اس انقلابی منصوبے سے نہ صرف بجلی کی ترسیل کا نظام جدید فن سے مزین ہو گا بلکہ یہ ملک کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی توازن کی علامت کے طور پر بھی ابھرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دبئی میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی‘ ملزمان 2گھنٹے میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-9
دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے 2گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 لاکھ 60 ہزار درہم کی ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا جب وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ دبئی پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان نے ایک سپر اسٹور میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا، یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ رات گئے وہ تیز دھار آلات کی مدد سے سپر مارکیٹ کے پچھلے دروازے کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے واردات کی اطلاع پولیس اور ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ اگرچہ ملزمان نے ماسک پہن کر اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی تاہم جدید آلات ان کو ٹریس کرلیا گیا۔