Jasarat News:
2025-10-30@19:55:11 GMT

پیاز نے بھی ڈبل سنچری مکمل کر لی، عوام کے آنسو نکل آئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

پیاز نے بھی ڈبل سنچری مکمل کر لی، عوام کے آنسو نکل آئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں مہنگائی کا سیلاب مسلسل عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ پہلے چینی اور ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کی جیبوں پر کاری ضرب لگائی، اور اب پیاز کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر کے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔

ضروری اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی تاحال سامنے نہیں آئی۔

کچھ عرصہ قبل جب چینی 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی تو عوام کی زندگی سے مٹھاس ہی ختم ہو گئی۔ اس کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 500 روپے فی کلو سے تجاوز کرتے ہی شہریوں کے چہروں پر حیرت اور غصے کے لال رنگ نمایاں ہو گئے۔ اب پیاز — جو ہر باورچی خانے کی بنیادی ضرورت سمجھی جاتی ہے — نے بھی ڈبل سنچری مکمل کر کے عوام کی آنکھوں سے واقعی آنسو بہا دیے ہیں۔

تازہ رپورٹوں کے مطابق کراچی میں پیاز کی فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پشاور، لاہور اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ دکانداروں کے مطابق سپلائی میں کمی اور ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھنے کے باعث قیمتیں قابو میں نہیں آرہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور منڈیوں میں منافع خوروں کی من مانیوں نے روزمرہ کی ضروریات کو بھی ایک عیاشی بنا دیا ہے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق اگر انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہ کیے تو سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے عام شہریوں کے لیے کھانے کی میز سجانا مزید دشوار ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی کلو

پڑھیں:

مہنگائی کی نئی لہر، پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافے کا عندیہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 176.81 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 159.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد یہ 277.92 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ آئل 7 سینٹ کمی کے ساتھ 64.33 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 7 سینٹ کم ہوکر 60.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس پر ممکنہ پابندیوں اور OPEC+ ممالک کی پیداوار میں اضافے کی خبروں نے عالمی تیل منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک کی مقامی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس پر امریکی پابندیاں، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • ریگل پر پارکنگ مافیا سرگرم،موٹر سائیکل فیس 50 روپے کردی
  • گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں
  • پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، عوام کے لیے بڑی خبر
  • مہنگائی کی نئی لہر، پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافے کا عندیہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • امریکا، جاپان میں معدنی وسائل کے تبادلے کا معاہدہ مکمل