جماعت اسلامی کااجتماع عام انقلاب کی نوید ثابت ہوگا، کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-08-32
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ میں غربت،پسماندگی اور محرومیوں کا سبب خراب حکمرانی، کرپشن، جاگیردارانہ سسٹم اور وڈیرہ شاہی کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل،گیس اور کوئلے سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال خوشحال سندھ کے عوام آج 2وقت کے کھانے کے لیے ترس گئے ہیں،جماعت اسلامی کا 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں اجتماع عام انقلاب کی نوید ثابت ہوگا۔حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے حالات تبدیل نہیں ہوتے سندھ اس وقت مہنگائی ، بد امنی ، بیروزگاری کی لپیٹ میں آچکا ہے۔سندھ میں غربت بدامنی بیروزگاری ہے پیپلزپارٹی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے، افسوس حکمران اپنی من مستیوں میں مصروف ہیں غریب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایک طرف سندھ میں بے بدامنی کا راج ہے تو دوسری جانب معاشی بدحالی اور غربت کی وجہ سے کروڑوں لوگ بھوک، بدحالی اور شدید پریشانیوں کا شکار ہیں، خصوصاً مزدور طبقے کا جینا مشکل ہوچکا ہے ایسے میں سندھ حکومت کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کے بجائے لوگوں کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا ہے۔سندھ کے عوام بار بار آزمائے ہوئے کرپٹ وڈیروں، سرداروں اور سیاستدانوں کے بجائے اب دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ان کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔سندھ بھر سے لاہور اجتماع عام میں نوجوان، خواتین اور بچے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے
پڑھیں:
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب میں موجود پیغامات
اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکی صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جنہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بمباری کا نشانہ بنانے پر گھمنڈ کرتے ہوئے، ان تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، فرمایا کہ "ٹھیک ہے، آپ اسی خام خیالی میں رہیں، لیکن آپ ہیں کیا کہ کوئی ملک جوہری صنعت کا حامل ہو تو آپ اس پر حکم چلائيں کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو۔ رہبر انقلاب نے مزید کیا فرمایا، اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکی صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جنہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بمباری کا نشانہ بنانے پر گھمنڈ کرتے ہوئے، ان تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، فرمایا کہ "ٹھیک ہے، آپ اسی خام خیالی میں رہیں، لیکن آپ ہیں کیا کہ کوئی ملک جوہری صنعت کا حامل ہو تو آپ اس پر حکم چلائيں کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو۔ رہبر انقلاب نے مزید کیا فرمایا، اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial