Jasarat News:
2025-10-30@08:12:11 GMT

ریگل پر پارکنگ مافیا سرگرم،موٹر سائیکل فیس 50 روپے کردی

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251030-08-21
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے ریگل میں موٹر سائیکل پارکنگ پر 50 روپے کی وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی قراردیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر رسید یومیہ لاکھوں روپے کی وصولی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے موجودہ حکومت عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ایک طرف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو دوسری طرف ٹریفک پولیس اور مافیا ملکر عوام سے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ای چالان کے بعد اب ریگل جیسے مصروف اور اہم علاقے میں موٹر سائیکل پارکنگ کی فیس 50 روپے وہ بھی بغیر کسی رسید کے وصول کی جارہی ہے۔ روزانہ ہزاروں موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی ہوتی ہیں اسی طرح لاکھوں روپے کی وصولی بغیر رسید کے کس کی جیب میں جار ہے ہیں۔میئر کراچی اور حکومت سندھ کو اس کا ضرور نوٹس لینا چاہیے۔موجودہ مہنگائی و بیروزگاری کے دور میں عام آدمی پہلے ہی بے شمار مسائل سے دوچار ہے یہ صورتحال ان کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گی۔اس لیے زندھ رہنے کے راستے بند کرنے کے بجائے عام آدمی کو ریلیف دے کر ان کو جینے کا حق دیا جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

پشاور: ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،2 شہری موٹر سائیکل سے محروم
  • عبداللہ ہارون روڈ پرطاقتور پارکنگ مافیا کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ کی ہوئی ہے
  • کراچی میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے چالان ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک
  •  بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد
  • ای چالان سسٹم عوام پر ظلم، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے،  منعم ظفر
  • ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62لاکھ42ہزار روپے لوٹ کر فرار
  • پشاور: ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی
  • کراچی: ڈبل کیبن گاڑی نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، نشے میں دھت ڈرائیور گرفتار
  • راولپنڈی میں گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آتشزدگی