ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث، جماعت کالعدم قرار.
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارشات پیش کی تھیں۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی، وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مرد اساتذہ پر ہائی و ہائر سیکنڈری جماعت کی طالبات کو پڑھانے پر پابندی
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کی تعیناتی سے بچیوں کیلئے مسائل بڑھ رہے ہیں، لڑکیوں کے سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی تعینات کی جائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کے ذریعے تدریس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سکول انتظامیہ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پارٹنر سکولوں میں زیرِتعلیم طالبات کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو فوری طور پر مرد اساتذہ کو ہٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لڑکیوں کے سکولوں میں مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پیف نے شدید اظہارِ برہمی کیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کی تعیناتی سے بچیوں کیلئے مسائل بڑھ رہے ہیں، لڑکیوں کے سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی تعینات کی جائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کے ذریعے تدریس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سکول انتظامیہ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ پیف حکام کے مطابق فیصلہ طالبات کے بہتر تعلیمی ماحول کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔