وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر پابندی ٹی ایل پی
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔