حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ قانون ریفرنس تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی تاکہ عدالتی طور پر بھی اس فیصلے کی توثیق حاصل کی جا سکے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ
سٹی 42:بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ۔
محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ضلع کوئٹہ میں اسلحہ کی نمائش و استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ خواتین و بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ۔
گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال سختی سے منع،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ۔ پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد ہوگی۔عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ضلع کوئٹہ میں تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع کردی ۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے۔
خلاف ورزی پر کارروائی دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت ہوگی۔پابندیاں 22 دسمبر 2025 تک مؤثر رہیں گی ۔
ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی ۔