وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے.

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جعمرات کو وزیراعٖظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پابندی سے متعلق وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پرالیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

جس کے بعد وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو اس معاملے پر ضابطے کی کارروائی کی ہدایت کی، اور اب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم ٹی ایل پی جماعت نہیں مائنڈسیٹ، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی: عظمیٰ بخاری ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا پاکستان نے مہاجرین کو سینے سے لگایا، ہندوستان ہرا نہیں سکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری کردیا ٹی ایل پی پر پابندی داخلہ نے

پڑھیں:

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور منہ ڈھانپنے پر پابندی

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 22 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت 22 دسمبر تک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش و استعمال، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین اور بچوں کا استثنیٰ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر سختی سے پابندی، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، چار سے زائد افراد کے اجتماعات، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے کے لیے ماسک یا مفلر کے استعمال پر پابندی عائد  جبکہ تیزاب اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل بھی ممنوع ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلیے پولیس، لیویز اور ایف سی کو سخت کارروائی کے اختیارات دے دیے گئے، خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو پابندیوں کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مکہ مکرمہ :منشیات اسمگلنگ پر2افغان اور ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت
  • نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
  • بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • کوئٹہ، دفعہ 144 کا نفاذ، اسلحہ، ڈبل سواری، مفلر پہنے پر پابندی
  • سعودی عرب کا حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان
  • عمان میں انسداد بے روزگاری کے اقدامات
  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور منہ ڈھانپنے پر پابندی
  • سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
  • بلاول بھٹو آج 3 روزہ دورےپر لاہورپہنچیں گے، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد
  • عمان جانے والے ہوشیار، حکومت نے انرجی سیکٹر میں نیا ’لائسننگ سسٹم‘ نافذ کردیا