فائل فوٹو

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ 

ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، عظمیٰ بخاری

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔

اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پُرتشدد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں سکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے تھے۔

اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا تھا کہ اس تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شرانگیزی کے واقعات ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ٹی ایل پی

پڑھیں:

پاکستان بڑی قسط کے قریب: آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ سات ارب ڈالر کے استحکام پروگرام کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی معاونت آر ایس ایف کے تحت فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی خطرات سے متعلق مالی، اقتصادی اور جسمانی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام پاکستان کو گرین بجٹنگ کو فروغ دینے، مالیاتی ضوابط میں موسمیاتی خطرات کے جائزے کو شامل کرنے، موسمیاتی ڈیٹا کی بہتر شفافیت اور موسمیاتی طور پر مضبوط انفرااسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کی موسمی خطرات سے نمٹنے اور طویل مدتی لچک قائم کرنے کی کوششوں میں آئی ایم ایف کی بھرپور حمایت پر دوبارہ زور دیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب دوحہ کے شیرٹن گرانڈ میں منعقد ہونے والے 23 ویں دوحہ فورم میں ایک اعلیٰ سطح کے پینل میں ممتاز مقرر کے طور پر شریک ہوئے۔ادھر آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو 8 دسمبر 2025 کے ایگزیکٹو بورڈ ایجنڈے میں شامل کیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ اگلی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر غور کرے گا، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف ) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف ) کے پہلے جائزے کا احاطہ کرے گی۔

 
 

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا حرمین شریفین میں فوٹوگرافی پر مکمل پابندی کا اعلان
  • عمان میں انسداد بے روزگاری کے اقدامات
  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور منہ ڈھانپنے پر پابندی
  • سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
  • بلاول بھٹو آج 3 روزہ دورےپر لاہورپہنچیں گے، گورنر ہاؤس میں عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد
  • عمان جانے والے ہوشیار، حکومت نے انرجی سیکٹر میں نیا ’لائسننگ سسٹم‘ نافذ کردیا
  • ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج پر اظہار اعتماد، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ
  • پاکستان بڑی قسط کے قریب: آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس کل ہوگا
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
  • علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر