ڈینگی پازیٹو، کرونا کا بھی شکار، ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی بارے انکوائری جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا، ایس پی عدیل اکبر نے گزشتہ دنوں میں 2 مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا۔ 3 رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر
پڑھیں:
صبا قمر نے اپنے بارے میں دیے لائبہ خان کے متنازع بیان پر کیا کہا؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب میرا صبا قمر کے بارے میں دیا بیان توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو اُنہوں نے میرے لیے ایک پیغام بھیجا تھا۔
لائبہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبا قمر کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ صبا قمر نے اس تنازع پر کیا ردعمل ظاہر کیا۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ کام نہیں کرتے میں اُنہیں آج سچ بتانا چاہتی ہوں، دراصل شو کے میزبان نے مجھ سے سوال کیا کہ صبا قمر اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ کون سا پیشہ منتخب کرتیں؟ تو میں نے تھوڑا سوچنے کے بعد جواب دیا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وکیل ہوتیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اب کسی نے میرے اس انٹرویو کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا اور وہ وائرل ہو کر ایک تنازع بن گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس شخص کے دماغ کو سلام پیش کرتی ہوں جس نے اسے انٹرویو کو اس طرح ایڈٹ کیا مگر جن لوگوں نے وہ ایڈٹ دیکھ کر مجھے نصیحتیں کرنا شروع کیں ان سے میں کہوں گی کہ ایک چیز ہے جسے دماغ کہتے ہیں تو کوئی بھی شخص جس کے دماغ کے خلیے ٹھیک ہیں وہ جا کر میرا پورا انٹرویو دیکھ سکتا ہے۔
لائبہ خان نے بتایا کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا ہے اور اُنہوں نے ایک بار یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ میرا شمار ایک دن بڑے اسٹارز میں ہوگا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میرے انٹرویو کے بعد تنازع شروع ہوا تو کسی نے صبا قمر کو اطلاع دی جس کے بعد میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے مجھے بہت سارا پیار اور دعائیں دیں اور ساتھ ہی یہ نصیحت بھی کی کہ میں احمق لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دوں۔