علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کی 5 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
صوبائی آرگنائزر نے سید اعجاز حسین رضوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا، جبکہ سید حسنین نقوی، مخدوم فرحت عباس، ملک اسد عباس، ملک مظہر عباس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کی 5 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، صوبائی آرگنائزر نے وفد کے ہمراہ امام بارگاہ حیدری رحیم یارخان میں عمائدین اور سابقین سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ صوبائی آرگنائزر نے سید اعجاز حسین رضوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا، جبکہ سید حسنین نقوی، مخدوم فرحت عباس، ملک اسد عباس، ملک مظہر عباس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ورکنگ کمیٹی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔