گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر واقعے سے صرف ایک روز قبل ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘

ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ روز وہ مجھ سے ملنے آئے اور میں نے انہیں فوری طور پر پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ نیچے گئے تاکہ فیصلہ کریں، پھر اپنی اہلیہ کے ساتھ واپس آئے اور کہا کہ میں ڈپریشن پر خود قابو پا لوں گا، لیکن بدقسمتی سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایس پی عدیل اکبر کے اہلِ خانہ کو تاکید کی تھی کہ ان کے آس پاس سے تمام ہتھیار اور تیز دھار اشیاء ہٹا دی جائیں، مگر افسوس کہ تقدیر کے آگے انسان بے بس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس افسر کی خودکشی، بہتر صحت کے لیے دفاتر اور ورک پلیس کا ماحول ٹھیک ہونا کتنا ضروری؟

ڈاکٹر حافظ سلطان کے مطابق عدیل اکبر نے ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ وہ 2 مرتبہ سی ایس ایس امتحان پاس کر چکے ہیں اور اپنے بیچ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی۔ حالیہ عرصے میں ان کی پوسٹنگز نسبتاً مشکل علاقوں میں رہی، جن میں کوئٹہ، تربت اور حال ہی میں کشمیر شامل ہیں، جہاں وہ صرف دس دن قبل تعینات ہوئے تھے۔

تاہم ڈاکٹر حافظ سلطان محمد کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر نے واضح کیا تھا کہ ان کا ڈپریشن ان تقرریوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی ایسے احساس یا کیفیت سے جڑا ہے جو ’سمجھ سے بالاتر اور بیان سے باہر‘ ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر حافظ سلطان نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈپریشن عدیل اکبر عدیل اکبر خود کشی عدیل اکبر ڈاکٹر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈپریشن عدیل اکبر عدیل اکبر خود کشی عدیل اکبر ڈاکٹر ڈاکٹر حافظ سلطان ایس پی عدیل اکبر تھا کہ

پڑھیں:

فلسطین کےعوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر

اسلام آباد:

پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب مقدس سرزمین آزاد ہوگی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر ڈاکٹڑ زوہیر محمد حمداللہ زید نے اسرائیلی مظالم اور اقوام متحدہ کی ناکامیوں کا تذکرہ کیا، پاکستان اور فلسطین کے اسلامی بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے ذکر پر حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام پاکستان کے بہن بھائیوں کی جانب سے کی گئی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور فلسطین بھی دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے لیے مضبوط پوزیشن لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مقامات مقدسہ کی سرزمین فلسطین کو آزادی ملے گی، نیتن یاہو فلسطین کے بچوں اور عورتوں کو قتل کرتا رہا مگر دنیا خاموش تماشائی بنی رہی، اقوام متحدہ کا نظام ویٹو پاور کی وجہ سے مفلوج ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی جانیں بچانے میں عالمی ادارے ناکام رہے۔

ڈاکٹر زوہیر نے کہا کہ فلسطین صرف ایک سرزمین کا نام نہیں بلکہ یہاں امت مسلمہ کے مقدس مقامات پائے جاتے ہیں۔

تقریب سے سابق سفیر و صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور سابق سفیر سید ابرار حسین نے بھی خطاب اور کہا  کہ اقوام متحدہ دنیا کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، یو این او دراصل فاتحین کا ایک قبضہ گروپ ہے، یہ تنظیم صرف طاقت ور ملکوں کے مفاد کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔

شعبہ آئی آر اور ماس کمیونیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ فلسطین کے سفیر سمیت سفارتی شخصیات کی یونیورسٹی آمد طلبہ کی خوش قسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی علمی و سفارتی شخصیات کے ساتھ ملاقات اور گفتگو سے طلبہ کا وژن وسیع ہوتا ہے اور ہمارا مشن یہی ہے کہ نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا ورلڈ ویو بھی بہتر بنائیں اور معاشرے کے فکری رہنما بن جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں پولیس افسر کی پرُاسرار موت: خودکشی یا حادثہ؟
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘
  • ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی
  • اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کرلی
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
  • ایس پی کی خودکشی، کئی اہلکار زیر حراست، دارالحکومت میں کھلبلی مچ گئی
  • اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خودکشی کر لی
  • فلسطین کےعوام پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد اور جذبے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، سفیر ڈاکٹر زوہیر