مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کے معاملے پر کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اور دنیا کے کسی بھی ملک میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر کی ہڑتال کا مطلب یہ ہو گا کہ اسکول وینیں الٹتی رہیں، معصوم بچے مرتے رہیں اور کوئی نہ پوچھے۔ ایسا رویہ کوئی مہذب ملک برداشت نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ والدین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ اس خطرناک نظام کو تبدیل کیا جائے۔ لہذا اس عوامی اور جانی اہمیت کے مسئلے پر اٹھائے گئے اچھے قدم کی حمایت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور یہ فرض کسی دبا کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ دراصل لائسنس ٹو کل کے مترادف ہے۔ جس کی اجازت کسی بھی ترقی یافتہ ریاست میں نہیں دی جاتی۔آئی جی پنجاب نے اعلان کیا کہ ڈرائیوروں کو مہلت دی جا رہی ہے۔ لیکن اگر گاڑی بند رکھیں گے تو ہم اسے سڑک پر آنے کی اجازت بھی ہرگز نہیں دیں گے۔ یہ معاملہ بچوں اور شہریوں کی جانوں کا ہے۔ اس لیے قانون پر عملدرآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی اسی طرح جاری رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پنجاب بھر میں بھاری جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے،اویس لغاری بدنصیبی ہے ملک کے آئینی سربراہ ایک دوسرے کیسامنے کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو اداروں کے خلاف بیان بازی، پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی پنجاب، ضلعی تنظیموں کا اعلان کیوں نہ کرسکی؟
پیپلز پارٹی پنجاب ڈیڑھ سال سے ضلعی تنظیموں کے اعلان میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورت کے بعد تمام سفارشات پارٹی کے مرکزی دفتر میں موجود ہیں، مگر نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی، بلاول بھٹو اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، مریم نواز
مرکزی تنظیم نے یکم دسمبر تک تنظیموں کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب تک ایسا ممکن نہیں ہوا۔ مئی 2024 میں بلاول بھٹو زرداری نے نیا تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے لیے 100 دن کا وقت دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن قومی سلامتی کے معاملے پرایک ہونا ہوگا، بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق پنجاب کی تنظیم نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں، مگر مرکزی دفتر کی طرف سے ضلعی صدر، جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری پنجاب پیپلز پارٹی پنجاب،