یونیسیف کے ڈاکٹر طفیل دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار، انٹی کرپشن کا چھاپہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
یونیسیف کے ڈاکٹر طفیل دوہری ملازمت کے الزام میں گرفتار، انٹی کرپشن کا چھاپہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
پشاور:محکمہ انٹی کرپشن نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو خیبرپختونخوا پر چھاپہ مار کر اقوام متحدہ کے ادارہ اطفال (یونیسیف) کے پولیو پروگرام سے وابستہ ڈاکٹر طفیل کو بیک وقت دو ملازمتیں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن حکام کو اطلاع ملی تھی کہ یونیسیف کے انسداد پولیو پروگرام کے ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر طفیل غیرقانونی طور پر خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں بطور ٹرینی میڈیکل آفیسر بھی کام کر رہے ہیں اور جنوری 2023ء سے دونوں جگہوں سے مالی مراعات لے رہے تھے۔
اس اطلاع پر محکمہ انٹی کرپشن نے چھان بین کرکے شواہد اور ثبوت اکٹھے کئے جس کے بعد محکمہ انٹی کرپشن کے سرکل افسر ہمایون خان کی قیادت میں ایک ٹیم نے سابق فاٹا سیکرٹریٹ میں واقع ایمرجنسی آپریشن سنٹر برائے انسداد پولیو پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر طفیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ڈاکٹر طفیل کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر طفیل کے خلاف دوہری ملازمت کا کیس کافی عرصہ سے منظر عام پر آگیا تھا تاہم انہیں انسداد پولیو پروگرام اور
یونیسیف کے بعض اعلیٰ حکام کی پشت پناہی حاصل ہونے کے باعث وہ قانون کی گرفت میں نہ آ سکے تھے۔ شکایات کے باوجود اس بے قاعدگی پر انسداد پولیو کے اعلی حکام کی اس چشم پوشی نے پولیو پروگرام کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹی کرپشن حکام ان عناصر حکام کے معاملات کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملنے دیں، کوئی قیامت نہیں آ جائے گی: گورنر پنجاب پاکستان مسلم مڈل پاور کے طور پر ابھر رہا ہے، بھارت خطے میں تنہائی کا شکارہے، مشاہد حسین سید ڈاکٹر راشد محمود نت وہ مسیحا جو بینائی سے محروم چہروں پر امید کی روشنی جگا رہے ہیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اورتجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یونیسیف کے انٹی کرپشن
پڑھیں:
ایران میں بغیر حجاب خواتین کا میراتھون ایونٹ، منتظمین گرفتار
ایران میں خواتین کی بغیر حجاب میراتھن میں شرکت پر حکام نے میراتھن کے دو منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب جنوبی ایران کے ساحل کے قریب واقع جزیرہ کِش میں ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑ میں شریک دیکھا گیا۔
اس میراتھن میں دو ہزار خواتین اور تین ہزار مردوں نے الگ الگ حصہ لیا تھا۔ تصاویر میں کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے بغیر حجاب دوڑتی نظر آئیں جبکہ بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔
تبدیلی کے حامی ایرانی شہریوں نے اسے خواتین کی جانب سے سرکاری پابندیوں کے خلاف ایک بہادرانہ قدم قرار دیا، جبکہ حکام کے مطابق یہ اقدام بنیادی قوانین کی خلاف ورزی اور موجودہ نظام کے لیے چیلنج ہے۔
ایرانی عدلیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نہ صرف حجاب قانون کی خلاف ورزی قابل اعتراض ہے بلکہ اس بات پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ ایسی میراتھن کے انعقاد کی اجازت کیوں دی گئی۔
واضح رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر خواتین کا سر ڈھانپنا لازمی ہے، اور 2022 میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔