2025-12-10@22:36:12 GMT
تلاش کی گنتی: 40759
«حصہ لینے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) حکومتی ٹیکسوں اور بجلی کے ٹیرف کمی لائی جائے، ایکسپورٹ بڑھنے سے بیروزگاری میں کمی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، تاجر اپنی کمائی کا 45 فیصد حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ادا کر رہا ہے،حکومت نے 10 فیصد سپر ٹیکس عارضی لگاکر مستقل کردیا، ایکسپورٹ بڑھنے سے ملکی حالت بہتر ہونگے،حکومت اضلاع کی پیدوار کے مطابق اقدامات اتھائے،جو وقت کا اہم تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد اور صدر کراچی ملک خدا بخش نے گزشتہ روز بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اب بھی بحران کا شکار ہے اور درست سمت نہیں ہے۔ ہمیں پارلیمان سے چارٹر آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں مساوات اور عدل کی اہمیت یاد دلاتا ہے، فلاحِ عامہ، شفافیت اور مساوات پیپلز پارٹی حکومت کا عزم ہے، انسانی حقوق روزمرہ زندگی کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، کمزور طبقات کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سندھ حکومت بچوں، خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ پر توجہ دیتی ہے،حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی...
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی کے سمینار سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال خطاب کر رہے ہیں اورپوسٹر کے مقابلے کامیاب طلبہ کو شیلڈ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو 9 مئی کے مقدمات میں سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان دونوں نمایندوں کو نااہل قرار دیا تھا۔ تحریک انصاف نے پشتون ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ کے لیے قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا مگر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کا قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکارکیا تھا۔ سینیٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے 2بچے جاں بحق اور5بچیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ میر علی کے قریب عیسوڑی دیہات میں اس وقت دھماکاہوا ہے جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔میر علی سے ایک انتظامی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ عیسوڑی کے مقام پر بچے کھیل رہے تھے جہاں انھیں بارودی مواد کا گولہ ملا جس سے دھماکا ہوا ہے۔ میر علی کے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 16 زخمی تھے جن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکا کی قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری جنوبی وسطی ایشیائی امور شیلی سیور نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور پاکستان قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ مضبوط شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہرکیا گیا ہےکہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں غزہ میں امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل کے لیے تجویز کیا تھا۔یاد رہےکہ برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی بلیئر...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پی ٹی آئی آزادی مارچ سے متعلق تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی، متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ انہی مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جبکہ علی امین...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اعلامیے میں الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کےلیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی ، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی...
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دیدوں گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ نے پارلیمنٹ کو مضبوط فوج کو کمزور کر کے کرنا ہے۔ آپ خود فوج کی پیدوار ہیں آپ کس منہ سے فوج کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔ پاپولر ہونا کیا...
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا...
پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنے متنازع بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی۔ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے پروگرام کے ذریعے مقبول رہنے والی ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے بارے میں ایک سخت بیان دینے کے باعث شدید تنقید زد میں تھیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر جان بوجھ کر کھلے پیسے نہیں رکھتے تاکہ انہیں زیادہ ٹپ مل سکے‘۔ ندا نے مشورہ دیا کہ لوگ یا تو پہلے سے کھلے پیسے رکھیں یا رائیڈر سے اضافی رقم ساتھ لانے کا کہہ دیں۔ ان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت فوڈ ڈلیوری رائیڈرز نے بھی شدید ردِعمل...
وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی 10ویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کو دسویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں لیکن 9 بار کوشش کے باوجود انھیں ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی اور وہ آج دسویں بار بانی چیرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلی نے تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ایک رکن کے احتجاج کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے رکن شرد سونوانے کے تیندوے کی کھال سے مشابہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ حکمراں جماعت کے ارکان نے اس حرکت کو اسمبلی کی توہین سے تعبیر کیا اور رکن اسمبلی کی معطلی کا بھی مطالبہ کردیا۔ تاہم اپوزشین جماعتوں نے شرد سونوانے کا دفاع کرتے ہوئے اس انوکھے احتجاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ شاید اس طرح حکومت کے کان پر جُوں رینگ جائے۔ #WATCH | Nagpur, Maharashtra: Junnar MLA Sharad Sonawane reaches the Assembly wearing leopard print clothes to protest against rising Leopard attacks. He says, "An...
سندھ ہائیکورٹ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ نہ تو دستاویزات جعلی ہیں اور نہ ہی جمع کرائے گئے، البتہ ویزے جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی جانب سے شکایت ایک غلط فہمی کے نتیجے میں درج کی گئی، جو اسی گروپ کے چند دیگر افراد کی جانب سے کی گئی اور جعلسازی کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔ انہوں...
سوڈان کے مشرق میں فوجی مال بردار طیارہ الیوشین آئی ایل-76 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں عملے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ مال بردار طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا جس پر وہ بحیرہ احمر کے پورٹ پر اترنا چاہتا تھا۔ جہاں سوڈان کے عثمان ڈیگنا فوجی مرکز قائم ہے تاہم طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ سوڈانی فوج نے طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے تاہم بیان میں تعداد نہیں بتائی گئی۔ ایک اور ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ طیارے میں کتنے اہلکار سوار تھے یہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ یاد رہے کہ سوویت یونین کے...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 2025 میں 20 فیصد کمی کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ 12 ارب ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال صرف ایک ٹیم کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک سے کھیلنا اعزاز، آسٹریلوی کھلاڑیوں پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے آئی پی ایل فرنچائز کی رشوت ٹھکرا دی ڈیلوئٹ اینڈ ایڈوائزری کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی قدر 2025 میں 76,100 کروڑ روپے (8.8 ارب ڈالر) رہی، جبکہ 2024 میں یہ 82,700 کروڑ روپے (9.9 ارب ڈالر) اور 2023 میں 92,500 کروڑ روپے (11.2 ارب ڈالر) تھی۔ آئی پی ایل 2025 کی سیزن کو تاریخ میں دوسری مرتبہ...
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان آرمی نے 35 ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی، 113 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کر لی۔ واپڈا 46 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوی 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمی کا دستہ 113 گولڈ، 50 سلور اور 34 برانز میڈلز کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ واپڈا کے کھلاڑی 46 گولڈ، 43 سلور اور 34 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے، نیوی کے کھلاڑی 24 گولڈ،21 سلور اور 20 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کی ٹیم 7 گولڈ، 23 سلور اور 32 برانز...
—فائل فوٹو کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے 12 سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوئٹزرلینڈ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران تین لاکھ لیگو اینٹوں سے ایک ضخیم میورل تخلیق کیا گیا، جس کا مقصد گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرنا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران لیگو کے تین لاکھ رنگین بلاکس کو جوڑ کر ایک ایسا دیو قامت میورل تیار کیا گیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ ہی نہیں، بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی امید بھی جگا دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تقریباً 79 فٹ لمبا اور چھ فٹ سے زیادہ اونچا یہ منفرد فن پارہ سوئس ٹیلی تھون کا حصہ تھا، جس کا مقصد نایاب جینیاتی امراض میں مبتلا افراد کے لیے عطیات جمع...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی نے پاکستان میں سستی اور صاف توانائی کے فروغ کیلئے واپڈا کی کوششوں کی تعریف کی ہے جبکہ مستقبل میں بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ اعلامیے کے مطابق اے ایف ڈی کے وفد نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سربراہی اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات میں اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کرنے میں معاونت پر اے ایف ڈی...
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی بروقت تحقیقات کی جاتی تو این اے-18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سے عام انتخابات 2024 میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ ملک میں منعقدہ عام انتخابات 2024 میں پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدواروں تیمور سلیم جھگڑا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار، ملک شہاب، محمد عاصم، کامران بنگش، ساجد نواز اور حامد الحق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کے تحت تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹر حیدر علی کی عبوری معطلی واپس لے لی ہے۔ حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں ریپ الزامات سے بری ہونے کے بعد سے کسی مقابلہ جاتی کرکٹ میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر پولیس نے کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد پر خارج کردیا پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ حیدر علی کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ بی پی ایل کے لیے محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافے اور احسان اللہ کو بھی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ حیدر علی پاکستان کی جانب سے 35 ٹی 20 اور 2...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے 40 ارب ڈالرز سے متعلق سوال پوچھ لیا۔سردار ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ یہ 40 ارب ڈالرز اب کیوں اکٹھے ہوئے ہیں؟ نیب پہلے کیا کر رہی تھی؟انہوں نے کہا کہ نیب پہلے سیاسی انتقام لینے میں مصروف تھا، ادارے سے سیاستدان، کاروباری شخصیات اور نوکری پیشہ افراد بھی محفوظ نہیں تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سے قبل نیب میں وہ لوگ تھے، جنہوں نے اسے ذاتی جاگیر بنا لیا تھا، چیئرمین نیب کا بڑا دل ہے کہ نیب کے متاثرین سے گھر جا کر معذرت کی۔اُن کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں پولیس نے جعلی ڈگریوں اور غیر ملکی اسناد بنانے والے وسیع نیٹ ورک کا پردہ چاک کرتے ہوئے ایک ایسی منظم سرگرمی بے نقاب کر دی ہے جو برسوں سے ملک بھر میں جعلی تعلیمی اسناد بیچ کر لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک اب تک دس لاکھ سے زائد لوگوں کو جعلی سرٹیفکیٹس فراہم کر چکا ہے جبکہ مختلف ریاستوں سے 11 ملزمان کی گرفتاری کے بعد معاملے کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھوکہ دہی کے مرکز میں دھنیش عرف ڈینی نامی شخص شامل ہے جس کے...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی اور شور شرابا شروع ہو گیا جب ن لیگ سے تعلق رکھنے والی رکنِ اسمبلی ثوبیہ شاہد چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پوسٹر اٹھا کر کھڑی ہو گئیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر امجد گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم ان کا خطاب جاری تھا کہ اچانک اپوزیشن رکن ثوبیہ شاہد سی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان نئی تعلیمی و تحقیقی شراکت داری قائم ہو گئی، پنجاب یونیورسٹی اور چین کی یونیورسٹی آف جنان کے درمیان اہم معاہدے طے پاگئے ۔ معاہدوں پردستخطوں کی آن لائن تقریب وائس چانسلرآفس میں ہوئی ۔تقریب میں وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعلی، یونیورسٹی آف جنان سےپروفیسرڈاکٹرڈوچنگ نےشرکت کی۔چینی صنعتی شراکت دار”ژینگسائی گروپ اورپاکستانی مرجان پولیمر انڈسٹریز بھی معاہدے کا حصہ دونوں جامعات سائنسی،انجینئرنگ اورٹیکنالوجی تحقیق میں تعاون کریں گی۔ معاہدےمیں اساتذہ اورطلباءکےباہمی تبادلےکےپروگرام پربھی اتفاق کیا گیا ۔پنجاب یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا دونوں جامعات مٹی کےکٹاؤ،ماحولیاتی بحالی اورپانی کےتحفظ اورمیٹریل کی تیاری پرمشترکہ تحقیق کریں گی۔زمین اورپانی کےتحفظ...
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے سیرت، کردار اور اعلی اخلاقی اوصاف کی حامل قیادت وقت کی اولین ضرورت ہے، بدقسمتی سے آج ہمارے پارلیمنٹ میں ایسے نمائندے پہنچ چکے ہیں جن کا ضمیر نوٹ دیکھ کر بدل جاتا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں سپیکر قومی اسمبلی نے جب اعلان کیا کہ مجھے کچھ رقم ملی ہے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔ تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور...
تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے وزیراعلی کے پی کو خط لکھ کر عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں...
کراچی: پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر...
اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کل اڈیالہ میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے، یہ فاشسٹ حکومت ہے، جو آئین اور قانون کو نہیں مانتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔اُن کا کہنا ہے کہ کل جو واقعہ پیش آیا جنہوں نے اس کا حکم دیا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔تحریکِ استحقاق میں کہا گیا ہے کہ تھانہ اڈیالہ کے ایس ایچ او نے گزشتہ روز ارکانِ اسمبلی سے توہین آمیز سلوک کیا ہے۔تحریکِ استحقاق کے مطابق اڈیالہ تھانے کی حدود میں ارکانِ اسمبلی کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔پی ٹی آئی نے تحریکِ استحقاق میں مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔پی ٹی آئی کے 4 ارکانِ اسمبلی کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت ارکانِ قومی اسمبلی ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا اختیار ولی نے کہا یہ چاہتے ہیں کہ قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی سنجیدگی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں میں گورنر راج یا عمران خان کی کسی اور جیل منتقلی سے ملک انارکی کی طرف جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور ہی نہیں ہے۔ یہ ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ یہ اپنا چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، اس...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بری ہوچکے ہیں۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اعلان کیا کہ 14 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے والی "ووٹ چور گدی چھوڑ" مہا ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 14 دسمبر 2025ء کو ہونے جا رہی کانگریس کی "ووٹ چور گدی چھوڑ مہا ریلی" کی تیاریاں پورے زور و شور سے چل رہی ہے۔ اسی ضمن میں دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کی اہم میٹنگ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی نے کی۔ میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، انچارج الطاف...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں نیب ڈے پر نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج ملک میں نیب کےافسران کی عزت ہے، آج لوگ نیب کے افسران سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ اُنہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کےلیےنیب پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے، گزشتہ دورِحکومت میں اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا، نیب کیسزکی وجہ سےعوام ہروقت خوف میں مبتلا رہتےتھے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے سب سے پہلے ادارے کے اندر احتساب کیا، ای سی ایل کمیٹی میں45 ہزارکیس تھے، اکثر کا کوئی تعلق نہیں...
بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے...
سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے وزیراعلی کے پی کو خط لکھ کر عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہ ہوتی، صوبے بھر میں متعدد نشستیں ہیں جن کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، جن میں پشاور سے بڑی تعداد میں نشستوں میں غیر معمولی دھاندلی بھی شامل ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ پختونخواہ کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ایک خصوصی...
—اسکرین گریپ خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے صوبیہ شاہد ایوان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں۔اسمبلی فلور پر ن لیگی خاتون ایم پی اے نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے صوبیہ شاہد کو آرام سے بیٹھنے کا کہا اور بعد میں اجلاس 15 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
وزیراعلی بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر 3 کروڑ ووٹ لینے والی بڑی سیاسی جماعت کو اس عمل سے الگ کر دیا جائے تو کیا جمہوریت بچائی جاسکتی ہے۔ ہم اس نظام کا حصہ بننا چاہتے تھے اور اس میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا بلکہ ہمارا مقصد جمہوریت تھی، انہوں نے کہا کہ کچھ بہتر ہے نہ ہونے سے، اسی مقصد کے لیے ہم یہاں آئے ہیں، لیکن کچھ لوگ شاید یہ نہیں چاہتے۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کردیا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت وہ ہے جہاں عوام حصہ لیتے ہیں، اگر عوام حصہ نہیں لیتے تو اسے...
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ووٹ چوری کی کارروائیاں کر کے "آئیڈیا آف انڈیا" کو تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا ہندوستان کے لوگ یہ تین بہت اہم اور براہ راست سوال پوچھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے کیوں ہٹایا گیا، الیکشن کمیشن کو 2024ء کے انتخابات سے پہلے تقریباً مکمل قانونی تحفظ کیوں دیا گیا، 45 دنوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کو تباہ کرنے میں اتنی...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025ء (چوتھی ترمیم) پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا، آرڈیننس کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے آرڈیننس کے متن کے مطابق کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا، ون وے پر گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا جبکہ ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر کو بھی سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام...
لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔ باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افعانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔ دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت قومی اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے سیشن اچانک ختم کیے جانے پراظہار افسوس کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ایکس پر لکھا کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے۔ یہ نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ کورم موجود ہونے کے باجود پی ٹی آئی نے مک مکا کرکے شرارت کی، کہیں سے اشارہ ہوا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ماحول کشیدہ رہا۔ اپوزیشن کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں گرین بس سروس میں توسیع اور صوبے کی خواتین کے لیے پہلی پنک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پنک بس سروس کا آغاز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عملی تعبیر ہے، پنک اسکوٹیز کے بعد پنک بس سروس کا اجرا خواتین کے لیے باوقار، محفوظ اور سہل سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان حکومت کا خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کرنے کا اعلان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے...
لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمین شب ن لیگ کو مل گئی۔ مسلم لیگ ن کے افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چئیرمن بنایا دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے افتخار حسین چھچھر کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرمن شپ تحریک انصاف کے پاس تھی۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ مسلم لیگ ن کے پاس آگیا۔
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ کراچی: گلشن اقبال سے3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ،متاثرہ فیملی کے ڈیڑھ کروڑ کی مقروض ہونے کا انکشافکراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے۔ پولیس نے اعتراف جرم کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کی وجہ معاشی تنگی بتائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری قید گاہ میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی کے راستے محدود ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کے نزدیک پی ٹی آئی کی موجودہ حکمتِ عملی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی منظم کوشش نظر آ رہی ہے، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے کی شعوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے بھی اس بارے میں...
لاہور:بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی. جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں. خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کے استحکام حفاظت...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی ۔ ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین...
اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے۔ اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی شیئر کیلئے خصوصی درخواست کی جائے گی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جدید خطوط پر کی جائے، عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے معیار اور رفتار بہتر بنائیں۔ بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر پاور منصوبوں کی بلاتعطل ریلیز یقینی بنائیں۔ انہوں نے ناقص فزیبلٹی اور غلط PC-1 بنانے والے افسران کیخلاف سخت...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔ تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور...
گلگت: گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔ چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا جائے۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ اختیار وزیر قانون کو دینے کا کہا ہے۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 مؤخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے متبادل فورم کے...
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ مسلم لیگ ن کو مل گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن افتخار حسین چھچھر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کمیٹی ون کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے، پنجاب کا احتسابی نظام متاثر اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چئیرمین شپ تحریک انصاف کے پاس تھی تاہم تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد یہ منصب مسلم لیگ ن کے حوالے کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ عارضی طور پر افتخار حسین چھچھر کے سپرد کیا...
حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے ، وزیراعلیٰ کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔ اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں...
فائل فوٹو کراچی میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود...
( ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسمارٹ فونز پر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقۂ کار پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ ایف بی آر گاڑیوں کے بعد موبائل فونز پر بھی غیر معمولی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اسمارٹ فونز اب لگژری نہیں بلکہ ضرورت بن چکے ہیں، لہٰذا ان پر ٹیکس میں کمی کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مؤقف مزید نہیں چل سکتا کہ ملک آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کو جنم دیا، جس کے بعد رائیڈرز کی جانب سے میزبان سے علانیہ معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقات کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ کہنا نامناسب اور تکلیف دہ ہے۔ ندا آرام سے شو میں بیٹھی چائے پیتی ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ہم روزانہ کن حالات میں کام کرتے ہیں۔ آپ کو اس بیان پر مارننگ شو میں آ کر معافی مانگنی چاہیے۔ دباؤ اور عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور انہوں نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر اپوزیشن چاہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور میں بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیئے دروازے کھلے ہیں جواب میں کہا گیا کہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف بیانات کے لیے استعمال کیا گیا۔...
پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ ...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ۔ اپنی رہائش گاہ کھڈیاں میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے۔ ان کے مطابق آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ سکے، جس کے باعث عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان انہوں نے کہا کہ ان کا علاقہ سہجرہ سے کنگن پور تک مسائل سے دوچار ہے اور...
ویب ڈیسک :سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا دیا ۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے ،پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی گوہر اعجاز نے کہا...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواستکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی...
ارجنٹائن میں پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سان ٹائیگو ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا آمنا سامنا ہوا۔ پہلےہاف میں پاکستان نے نویں منٹ میں حنان شاہد کے گول کے ذریعے سبقت حاصل کی لیکن تین منٹ بعد نیدرلینڈز نے نہ صرف مقابلہ برابر کردیا بلکہ پندرویں منٹ میں مقابلہ دو ایک کردیا۔ اٹھارہویں منٹ میں سفیان خان نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے مقابلہ دو دو کردیا۔ نیدرلینڈز نے اس کے بعد مزید 3 گول کرکے یہ مقابلہ 3 گول کے فرق سے اپنے نام کرلیا۔ ???????????????? ????????????????: ???????????????????????????????????????????? ???? – ???? ???????????????????????????????? Defending champions Netherlands start...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔...
فائل فوٹ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ لشکر کے ذریعے بانیٔ پی ٹی...
( ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی تحریری حکمنامے میں کہا گیا...
’’وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں،یہ سرپرستی کرتے ہیں‘‘وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا بڑا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی ویب سائٹ جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کر دیا جائے، حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہے، اسمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا گول سفیان خان نے پنلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔ میچ کے آغاز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ابتدائی برتری حاصل کی، مگر نیدرلینڈز نے آخری 15 منٹ میں میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور پاکستان کی واپسی کے امکانات ختم کر دیے۔کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نیدرلینڈز کے تجمین راینگا نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ابتدا میں ہمیں وقت لگا لیکن بعد میں اپنی کارکردگی بہتر کی اور تین پوائنٹس حاصل کیے۔پاکستان ہاکی ٹیم...
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور...
مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ...
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جا نب سے یوم شہادت پر پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوار محمد حسین گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے،سوار محمد حسین نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ٹھکانوں کے بارے فیصلہ کن معلومات فراہم کیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی درست نشاندہی نے...
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی میراتھن دوڑ پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز مسیح نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25 منٹ 23 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واپڈا کے شیر خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیت لیا۔ شیر خان نے 2 گھنٹے 29 منٹ 6 سکینڈز میں ریس مکمل کی۔ پاکستان نیوی کے شعب اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل جیتا۔ شعب اختر کا وقت 2 گھنٹے 35 منٹ 17 سکینڈز رہا۔ نیشنل گیمز میں میراتھن مزار قائد سے شروع ہوئی جو بین الاقوامی معیار کے مطابق 42.195 کلومیٹر کے مقررہ فاصلے کے بعد پی...