تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ  کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے وزیراعلی کے پی کو خط  لکھ کر عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تیمور جھگڑا نے خط کی کاپی اسپیکر اسمبلی کو بھی بھجوادی، اسپیکر سے تحقیقات کے لیے ایوان کی خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ  کیا، خط میں کہا گیا کہ اگر بروقت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جاتی تو ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بھی دھاندلی نہ ہوتی، صوبے بھر میں متعدد نشستیں ہیں جن کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں، جن میں پشاور سے بڑی تعداد میں نشستوں میں غیر معمولی دھاندلی بھی شامل ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ پختونخواہ کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 237 کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جاسکتی ہے، تمام پریذائیڈنگ افسران نے دستخط شدہ فارم 45 کے نتائج فراہم کیے، جیسے ہی ابتدائی نتائج پی ٹی آئی کے حق میں آئے، ان اسکرینوں کو بند کر دیا گیا۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ 5 ڈی آر او پشاور آفاق وزیر، سی سی پی او پشاور اشفاق انور، اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی واقعات کے اہم گواہ ہیں، سی سی پی او نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قیوم سٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اس وقت کے چیف سیکرٹری ندیم چوہدری اور آئی جی آف پولیس مسٹر اختر حیات گنڈا پور مبینہ طور پر  کنٹرول رومز میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ عام انتخابات میں پشاور سے تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھی وزیراعلی کو مشرکہ خط لکھا، محمود جان، علی عظیم، ارباب جہاندار،  ملک شہاب، تیمور جھگڑا، محمد عاصم، کامران بنگش،  ساجد نواز اور حامد الحق نے خط لکھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات تیمور جھگڑا نے کا مطالبہ

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا