بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز  لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔

لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بارا کوڈا مشقوں

پڑھیں:

کوئٹہ، جنرل راحت نسیم کی جامعہ بلوچستان کے طلباء سے ملاقات

ملاقات میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کیساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نیسم نے کہا ہے کہ پاک فوج نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کینٹ میں جامعہ بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس نشست میں صوبے کی ترقی، امن و استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کور کمانڈر راحت نسیم نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے طلباء کو محنت اور لگن سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، جنرل راحت نسیم کی جامعہ بلوچستان کے طلباء سے ملاقات
  • کراچی: بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ
  • شرجیل میمن کا خواتین کیلیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم
  • کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست 
  • کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
  • پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیر انتظام بارہ کوڈا مشقوں کا آج سے آغاز
  • پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی3 روزہ سمندری مشقوں کا آغاز، 25ممالک شریک
  • پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تین روزہ سمندری مشقوں کا آغاز، 25ممالک کی شرکت
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل