سابق برطانوی وزیرعظم کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہرکیا گیا ہےکہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں غزہ میں امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل کے لیے تجویز کیا تھا۔
یاد رہےکہ برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی بلیئر نے 2003 میں عراق پر حملے کی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکا کا ساتھ دینے کے لیے برطانوی فوجیوں کو بھی عراق بھیجا تھا۔یہ جنگ ان دعووں کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی کہ عراقی صدر صدام حسین کی قیادت میں عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں تاہم بعد میں یہ سب دعوے غلط ثابت ہوئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غزہ امن کونسل ٹونی بلیئر
پڑھیں:
برطانوی عدالت کایوٹیوبر عادل راجہ کومعافی مانگنے اورہرجانہ ادا کرنےکاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن میں برطانوی ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ریٹائرڈ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا ہے۔
جج رچرڈ اسپیئر مین کے فیصلے کے مطابق عادل راجہ نہ صرف باقاعدہ معافی جاری کریں گے بلکہ یہ معافی 28 روز تک ان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزجیسے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر موجود رہے گی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا ہے کہ عادل راجہ راشد نصیر کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈز ہرجانے کے طور پر ادا کریں۔
واضح رہے کہ عادل راجہ کو رواں سال اکتوبر میں دائر کیے گئے ہتکِ عزت کیس میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد جرمانے اور معافی کی یہ قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔