الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔

فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔

تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور لوگ دوسرے اضلاع میں ہجرت کر جاتے ہیں، اس لیے امن و امان اور موسم کی صورتحال معمول پر آنے تک انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل الیکشن کمیشن کوئٹہ میں

پڑھیں:

سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق، وارڈز اور حلقہ بندیوں کی درستگی اور تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ منتخب نمائندوں کی مدت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی پیش کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کوئٹہ میں 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے۔ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے، جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلا تعطل پرامن پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق، وارڈز اور حلقہ بندیوں کی درستگی اور تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ منتخب نمائندوں کی مدت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی پیش کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے تحریری طور پر فیصلہ جاری کیا، جبکہ بنچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں کوئٹہ میں شدید سردی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی دیگر اضلاع کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال درست نہیں ہے۔ اس لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں، تاہم کمیشن کی جانب سے اکثریتی رائے سے جاری فیصلہ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے 3 نومبر کے الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن کو 8 دسمبر کو درخواست دی تھی، جس میں انہوں نے 28 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کے شیڈول کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی اور اس کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست مسترد
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد  
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد
  • الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اپیل مسترد کردی
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست