لاہور،8 ہزار سے زائد دھواں دار گاڑیوں کا چالان
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان اور 5500 سے زائد گاڑیاں بند کردی گئی ہیں۔
دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ گاڑیوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی غیر معمولی کارروائیوں پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک لاہور میں تقریباً 90 ہزار سے زائد گاڑیوں کا وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم اسٹیشنز سے معائنہ کیا گیا اور اس دوران معیار پر پورا اترنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔
دھواں چھوڑنے والی تقریبا 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان جبکہ 5500 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔ بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے چلنے والی 3500 سے زائد گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔
علاوہ ازیں اوورلوڈنگ میں ملوث 14000 سے زائد گاڑیوں کے چالان جبکہ جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف خلاف ورزیوں پر 2200 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 1800 ڈرائیورز و گاڑی مالکان گرفتار کیے گئے۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے 24 گھنٹے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے اور ایسی گاڑیوں کیساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ا سموگ کے تدارک کےلیے ضروری ہے کہ مالکان اپنی گاڑیوں کی بر وقت مرمت کروائیں۔ تمام اضلاع میں خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسموگ کا روگ جڑ سے اکھاڑنے کےلیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جاتا رہے گا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے زائد گاڑیوں گاڑیوں کا گاڑیوں کے
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل، 50 ہزار روپے کاچالان
کراچی:ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ کے اسٹیئرنگ پر موجودگی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور دوسرا بڑا چالان کردیا۔
پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کا دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے، جو کم عمرڈرائیونگ کے باعث لگایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ویڈیو اور تصاویر میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھاری گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا سنگین غفلت ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔