راولپنڈی میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کے 60 آئی فونز اسمگلنگ کیس میں ملزم کو 6 سال قید
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ویرات کوہلی نے 933 کروڑ روپے سے زائد کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی
بھارت کے لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی نے 933 کروڑ روپے سے زائد کی آفر ٹھکرادی۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ برس تک ’پُوما‘ کے برانڈ ایمبیسڈر رہنے کے بعد ویرات کوہلی نے اس بار اسپورٹس ویئر کمپنی ’اگیلیٹاس اسپورٹس‘ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کھیلوں کے کاروبار میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے لائف اسٹائل برانڈ ’ون ایٹ‘ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ کرکٹر نے ’پُوما‘ کی 933 کروڑ روپے سے زائد کی پیشکش چھوڑ کر اس نئے اشتراک میں خود اپنی طرف سے 124 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اگیلیٹاس اسپورٹس کی انتظامیہ کے ہمراہ موجود ہیں اور برانڈ کی شروعات کرنے کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج میرے دل سے براہ راست ایک دلچسپ نئے باب کا آغاز ہے۔ ’ون ایٹ‘ اور اگیلیٹاس‘کے لیے ایک نیا سفر شروع ہورہا ہے، جو مقصد اور عزم سے بھرپورہے۔
Today marks the beginning of an exciting new chapter straight from my heart. A new journey begins for one8 and Agilitas, driven by purpose and ambition. Taking one8 home to Agilitas. pic.twitter.com/mZDoKitq2c
— Virat Kohli (@imVkohli) December 8, 2025واضح رہے کہ اگیلیٹاس اسپورٹس کی بنیاد 2023 میں اَبھشیک گنگولی نے رکھی تھی جو پہلے ’پُوما انڈیا‘ کے مینجنگ ڈائریکٹر تھے۔