پنجاب میں سموگ کے تدارک کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں، بھاری جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
علی ساہی: صوبہ بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 8 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں ماہ کے دوران 40 ہزار 400 سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے جبکہ 63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 19 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج اور 7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا
ترجمان نے بتایا کہ 2300 سے زائد مٹی سے لوڈڈ آن کورڈ گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2000 روپے فی چالان کے تحت کارروائی جاری ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ناقص انجن آئل اور ایندھن کے استعمال سے گریز کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کو سموگ فری بنانے کیلئے تمام ٹریفک افسران متحرک ہو کر کام کریں۔
تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔