سپریم کورٹ: عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 27 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اس بینچ میںجسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے نو مئی کے مقدمات میں سزائے موت کے بعد اپنی نااہلی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے دونوں رہنماؤں کی سرنڈر کیے بغیر اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
یہ فیصلہ آئینی بینچ کی سماعت کے بعد ہی حتمی طور پر واضح ہوگا کہ دونوں رہنماؤں کی نااہلی برقرار رہے گی یا نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیدیا۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
سیکرٹری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی اور کراچی یونیورسٹی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو کراچی یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یونیورسٹی رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج نے طارق محمود کو اجنبی قرار دیا ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے عدالتی اصلاحات کے ثمرات، ہائیکورٹ میں ایک ماہ میں 18 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم