پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ کی منظوری ہوئی۔

ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ ہوا۔

لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ

حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کی جائے گی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حساس اضلاع میں خدمات جوڈیشل افسران کو

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار