اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کیبجائے انتشار و آمرانہ پالیسیوں پر گامزن ہے، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
ہائیکورٹ بار الیکشن میں کامیاب عہدیداران کو مبارک بار دیتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کی بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر چل گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکہ دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے، سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حسیب جمالی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ کاشف سعید شیخ نے حسیب جمالی کو صدر، عارف جکھرانی نائب صدر اور فریدہ منگریو کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر حملوں کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کاشف سعید شیخ
پڑھیں:
بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ سفری پابندی کے لیے کسی جرم ، سیکیورٹی خدشے یا ناقابل تردید ثبوت کا وجود ضروری ہے، بغیر جرم شہری کے بیرونِ ملک سفر اور روزگار کے آئینی حق پر پابندی لگانے کا جواز نہیں۔
عدالت نے کہا کہ سفری پابندی کا اقدام آئین کے آرٹیکل 4، 9، 10-A، 15، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کا نام اس طرح سفری پابندی لسٹ میں رکھنا آئین کے بنیادی حقوق اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت کے مطابق وفاقی حکومت نے بتایا کہ خلیجی ملک میں اوور اسٹے کی وجہ سے شہری ڈی پورٹ ہوا، وفاقی حکومت کا موقف ہے پالیسی کی تحت شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا، وفاقی حکومت کے مطابق دوسرے شہریوں کے ویزوں کے تحفظ اور ملک کے وقار کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔