گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا: وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی بار گورنر نے خود کہا اور وفاقی وزیر بھی کہتے رہےہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، آج دوبارہ کسی ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
جشنِ وسیب:محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے ملتان میں ثقافتی جشن کا شاندار انعقاد
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ ایک وزیر اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں، اگر وزیراعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں، اگر یہ ایسے الزامات لگارہے ہیں تو کے پی کے وزیر اعلیٰ کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیتے ہیں، اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں توکر کے دیکھ لیں۔
اس سے قبل وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔
'نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں'،27 ویں ترمیم کےتحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کےعہدے2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون احمد بلال محبوب
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گورنر راج نے کہا کہ ہیں تو
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔