بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
58ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے، تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے، آپس کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، جب ملک کی سلامتی کی بات آئے تو ہم سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے، تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے، آپس کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، جب ملک کی سلامتی کی بات آئے تو ہم سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد یہ ہمارا پہلا یومِ تاسیس ہے، بھارت کے 7 جہاز گرا کر ہماری ایئر فورس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کو متنازع بنائیں، امید ہے کہ آئینی عدالت اپنے کردار سے ان لوگوں کو غلط ثابت کر دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ جو آئینی تحفظ ہم نے صوبوں کو دلوایا تھا اس کو ختم کیا جائے، فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے اس آئینی تحفظ کو چھیڑا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مطالبے سے پیچھے ہٹی، ہم نے آئینی عدالت بنا کر چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق پوری کر دی اور صوبوں کو برابری کی نمائندگی دلوا دی۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، ہماری بہادر افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یومِ تاسیس کے موقع پر نئی تاریخ رقم کی، ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے خطاب کر رہا ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے عوام سے مخاطب ہوں، ہمارا معاشی فلسفہ ہے کہ پسماندہ طبقے کو معاشی طو ر پر مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جمہوریت اور ملک میں آئین کی بنیادیں رکھیں، شہید بھٹو کا جب عدالتی قتل ہوا تو شہید بی بی اسی فلسفے کو آگے لے کر چلیں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئین، جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کیلئے شہید بی بی نے جدوجہد کی، پیپلز پارٹی نے شہید بینظیر کے پرچم کو گرنے نہیں دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر زرداری نے روٹی، کپڑا، مکان کے فلسفے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بنیاد رکھی اور پہلی بار بلوچستان کے عوام کو اُن کا حق پہنچایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مثبت سیاست کرتی ہے اور سیاسی دائرے میں رہتی ہے، ملک میں اس وقت سیاسی بحران ہے، اس کو ایڈریس کرکے مشکلات سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حال ہی میں حکومت کے ساتھ مل کر ایک آئینی ترمیم پاس کرائی، (ن) لیگ نے ایک وفد بھیجا اور کہا کہ وہ آئینی ترمیم لے کر آنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کسی کے پراپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے، ہم نے آئینی عدالتیں بنوائی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔