کراچی؛ ڈیفنس میں حساس ادارے کی کارروائی، معروف بلڈر زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔
واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔
چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔
کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام حسین کے علاوہ کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کرلیا، برآمد کی جانے والی منشیات کراچی میں مختلف منشیات کے اڈوں و مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔
چھاپہ مار کارروائی انسداد منشیات ٹاسک فورس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی تھی۔ پولیس گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے جبکہ گزشتہ 4 روز کے دوران انسداد ٹاسک فورس نے گلستان جوہر ، پاک کالونی ، ملیر اور سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی برآمد کی ہے۔
سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں انسداد منشیات کیلئے ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔