جعلی میجر بن کر شہریوں کو اغوا کرنیوالا گروہ بے نقاب، 2 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسر صدیقی اور امام بخش ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، ایک گاڑی، 4 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فون اور 3 بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے شہری تاج الدین سے 2 اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے ، جس کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں پہلے سے درج ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم طلال افسر عرف میجر ظفرپہلے سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور اس کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ اور گلشن اقبال میں بھی مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان تھانہ بوٹ بیسن کے ایک اور مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پیشہ ور جرائم پیشہ گروہ سے ہے جو خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ظاہر کر کے شہریوں کو اغوا اور تاوان کیلیے ہراساں کرتے تھے اور ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔