Islam Times:
2025-10-21@21:56:15 GMT

کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی لاشاری کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں خواجہ سرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، گرفتار ملزمان میں شامل سہیل کا تعلق کراچی سے، جبکہ دیگر 2 ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس ملزمان مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نشے کی حالت میں

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار

اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا جلا ردِعمل دیا۔ کچھ شہریوں نے غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے موثر اور منظم حکمتِ عملی درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان برقرار رکھتے ہوئے کارروائی کرنی چاہیے تاکہ شہری تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
دوسری جانب کچھ افراد نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کارروائی میں انسانی حقوق اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی یقینی بنائی جائے، اور بے گناہوں کو ہدف نہ بنایا جائے۔ شہریوں میں خدشات اور مطالبات دونوں ایک ساتھ نظر آئے — قانون کے مطابق شفاف تفتیش اور مناسب عدالتی کارروائی کی اپیل عام رہی۔
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں غیرقانونی آبادکاری کے خلاف قدم اٹھایا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے علاج اور گرفتار شدگان سے تفتیش کا آغاز بھی بتایا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عملِ کار میں تعاون کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔
ایک جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرقانونی آبادکاری کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری طرف شہریوں میں خدشات اور مطالبات موجود ہیں — معاملات کی شفاف اور قانون کے مطابق تفتیش اہمیت کی حامل رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار
  • کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے
  • کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
  • کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے
  • کراچی: مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، بلٹ پروف جیکٹس اور اسلحہ برآمد
  • کراچی، پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک
  • اسلام آباد پولیس کا آپریشن، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی، چند افراد گرفتار
  • کراچی میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف
  • کراچی میں تین پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 گرفتار