وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

خاتون نے 15 پر کال کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تحقیقات جاری pic.

twitter.com/rV8l9xVgoM

— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) October 21, 2025

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے، اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جس کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد اسلام آباد پولیس خاتون سے زیادتی وفاقی دارالحکومت وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد اسلام ا باد پولیس خاتون سے زیادتی وفاقی دارالحکومت وی نیوز خاتون سے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 15سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پندرہ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ گوجر خان کے علاقے پکا کھوہ میں پیش آیا، والد کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق متاثرہ والد نے بتایا کہ بیٹی واش روم کے لیے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی جس پر بھائی کے ساتھ مل کر تلاش شروع کردی۔

 مدعی کے مطابق تلاش کرتے ہوئے بیٹی زمینوں کے قریب ویرانے میں روتے ہوئے ملی، مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیٹی کے پاس موبائل فون ہے اور کس نے دیا ہے، بیٹی نے بتایا کہ شاہزیب اور مانو مسلح حالت میں موٹرسائیکل پر آئے اور اسے زمینوں پر لے گئے۔مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر شاہزیب اسے گندم کی فصل پر لے گیا اور مانو موٹرسائیکل کے پاس کھڑا رہا، شاہزیب نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور دونوں اسے وہاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکر کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس پی صدر انعم شیر کی نگرانی میں گوجرخان پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزما ن کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نےانجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • قصور: زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی
  • بس ڈرائیور نے خالی بس میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 15سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری
  • پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک