Express News:
2025-12-03@04:10:22 GMT

تاجکستان نے افغان سرحد کی حفاظت کیلیے روس سے مدد مانگ لی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے روس سے باضابطہ مدد طلب کرلی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجک سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرحد کی حفاظت اور مشترکہ گشت سے متعلق روس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ بات چیت میں سرحدی نگرانی کے لیے مختلف آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان سے آئے دہشت گردوں کے ڈرون حملے میں 5 چینی شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے جس کے بعد تاجکستان نے سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 1300 کلومیٹر طویل افغان۔تاجک سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی کا امکان زیر غور ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گشت شروع کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ

شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے
  • تاجکستان کا افغانستان کیساتھ سرحد کی نگرانی کیلیے روسی فوج تعینات کرنے پر غور
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • عمران خان سے ملاقات؛ پشاور و صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، قیادت میں اختلافات نمایاں
  • کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
  • تاجکستان نے افغانستان سے حملوں میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
  • جانوروں کے حقوق پربات کا مطلب یہ نہیں کہ انسانی حقوق پربات نہیں کرتی، ژالے سرحدی
  • خیبر پختونخوا میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی حفاظت کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی
  • ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش دھماکہ: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی