ویب ڈیسک: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔

بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔

بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے

شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: راولپنڈی پولیس

پڑھیں:

سیکڑوں پلاسٹک سرجریاں کروانے کے لیے خاتون نے 5 کروڑ خرچ کر ڈالے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنوبی کوریا میں خوبصورتی کے معیار نے ایک خاتون کو اس قدر جنون میں مبتلا کردیا کہ وہ 15 برسوں کے دوران 400 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروا بیٹھیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاتون نے اپنی ظاہری خوبصورتی کو  پرفیکٹ بنانے کی کوشش میں 2 لاکھ امریکی ڈالرز یعنی تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے خرچ کیے۔ ابتدا میں انہوں نے معمولی سی سرجری کروائی، مگر وقت کے ساتھ یہ عادت ان کی لت بن گئی اور یوں ان کا چہرہ اور جسم مسلسل آپریشنز کی زد میں آتا رہا۔

ان کے سرجیکل سفر میں ناک، ہونٹ، گال اور جسم کے دیگر حصوں پر بار بار آپریشن شامل ہیں۔ چہرے پر فلرز، بوٹوکس اور مختلف قسم کی مصنوعی تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے  خوابوں جیسے چہرے اور جسم کی تلاش میں ہیں، مگر ہر نئی سرجری کے بعد انہیں لگتا ہے کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے۔

ماہرینِ طب اور نفسیات نے اس رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلسل پلاسٹک سرجریز نہ صرف جلد اور جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہیں بلکہ ذہنی توازن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

ایسے افراد اکثر Body Dysmorphic Disorder (BDD) کا شکار ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی کیفیت ہے، جس میں انسان اپنے خدوخال سے غیر حقیقی حد تک عدم اطمینان محسوس کرتا ہے۔

تنویر انجم

متعلقہ مضامین

  • ہوٹل مالک نے چائے پینے آئے شخص کو ڈاکو سمجھ کو گولی مار دی، شہری جاں بحق
  • کراچی: پرانا حاجی کیمپ میں چائے کے ہوٹل مالک نے ڈاکو سمجھ کر شہری پر فائرنگ کردی
  • پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار
  • رحیم یار خان: پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی شہری بازیاب
  • شہری کے قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
  • سیکڑوں پلاسٹک سرجریاں کروانے کے لیے خاتون نے 5 کروڑ خرچ کر ڈالے
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، غیرقانونی طور پر مقیم 17 افغان شہری گرفتار
  • ٹنڈو جام: ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی