کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے وہاں پر بیٹھا شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی تھی۔ ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

علاوہ ازیں گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

راولپنڈی:

تحصیل گوجر خان کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولین میں زرید اور رحمان شامل ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • خاتون سینیٹری ورکر نے 9 لاکھ روپے اصل مالک تک پہنچا کر ایمانداری کی مثال قائم کردی
  • ڈاکو زندہ جلانے پرپولیس کوصحیح رسپانس کرنا چاہیے تھے‘آئی جی
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • حیدرآباد: سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، زیرنظرتصویر میں شہری گرم کپڑے خرید رہے ہیں
  • 18 سالہ وی لاگر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک، سر دھڑ سے جدا ہوگیا
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی