سبی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 کارندے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
انسداد دہشت گردی فورس نے سبی میں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر ضلع سبی میں کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار
نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع کرے گا، اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں بھی انکلوڑرز کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب فوری طور پر نہیں کی جارہی جبکہ پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بننے والے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا، پی سی بی اس اسٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کا انعقاد کرے گا۔