فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج کا اعلان، 15 ہزار امیدواروں سے فقط 229 امیدوار کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اس سال محض 229 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
امتحان میں شریک امیدواروں کی تعداد
ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 229 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے۔
کامیاب امیدواروں میں مرد و خواتین کی تعداد
کامیاب امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 387 امیدوار زبانی امتحان (وائیوا) کے بعد حتمی مرحلے تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت، وفاقی حکومت سے جواب طلب
اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے والے امیدوار
میرٹ لسٹ کے مطابق محمد شفاق اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ثناء رسول نے دوسری جبکہ مومنہ اظہر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
سی ایس ایس امتحان کی اہمیت
سی ایس ایس پاکستان کا سب سے معتبر اور مشکل ترین امتحان تصور کیا جاتا ہے، جو امیدواروں کو ملک کے مختلف کلیدی سول سروس عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
امیدواروں کے لیے ہدایت
ایف پی ایس سی نے تمام 229 کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سیکشن آفیسر (T-V) سے رابطہ کریں۔
سی ایس ایس 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان
اس سے قبل ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان کا شیڈول بھی جاری کیا تھا۔ امتحان 2 مراحل میں منعقد کیا جائے گا:
پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی پریلیمنری ٹیسٹ (MPT) اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔
شیڈول کی تفصیل
ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستیں 11 سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی جبکہ امتحان 9 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔
ایم پی ٹی میں کامیاب امیدوار تحریری امتحان کے اہل ہوں گے جو 4 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔
عمر کی حد میں اضافہ اور اضافی موقع
قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کر دی ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو ایک اضافی موقع بھی دیا جائے گا۔
امتحانی پالیسی میں تبدیلی کا امکان
ایف پی ایس سی کے مطابق 2026 کے امتحانی شیڈول میں حالات کے مطابق تبدیلی بھی ممکن ہے، اس لیے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم پی ٹی پبلک سرس کمیشن سی ایس ایس امتحان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم پی ٹی پبلک سرس کمیشن سی ایس ایس امتحان سی ایس ایس امتحان کامیاب امیدوار امیدواروں کو ایف پی ایس سی کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی بورڈ نے فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کردیا، 35 ہزار سے زائد طلبا فیل
راولپنڈی:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق کل 63 ہزار 494 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 28 ہزار 442 امیدوار کامیاب جبکہ 35 ہزار 52 ناکام رہے۔ اس طرح مجموعی کامیابی کا تناسب 43.46 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق امتحانات میں 1213 طلبہ غیر حاضر رہے۔ لڑکیوں نے اس سال بھی میدان مار لیا، ان کا کامیابی تناسب 50.43 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کا کامیابی تناسب 31.35 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
چئیرمین بورڈ عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بورڈ کا پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور "بوٹی مافیا" کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ امیدوار ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔