ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے خط کے جواب میں کہا کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں آکر وصول کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔

بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر لے  جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی وصول

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ ٹرافی دبئی آکر لینا ہوگی، ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو جواب
  • ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف
  • تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
  • پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
  • ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے اور انڈیا کو کیسے مل سکتی ہے؟
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں، چیئرمین پی سی بی
  • نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے: محسن نقوی