تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کو خط لکھ کر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس کے جواب میں محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ کو ٹرافی چاہیے تو اس کے لیے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ ٹرافی وصول کر لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جا سکتی ہے، جبکہ اس حوالے سے تقریب دبئی میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ یا عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ تقریب میں شرکت کرکے ٹرافی وصول کرسکتا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ٹرافی دینے کا عمل باضابطہ تقریب میں ہی مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی واپس کونسل کے دفتر بھجوا دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی لینی ہے تو وہ آ کر میرے دفتر سے لے جا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے ٹرافی وصول ایشیا کپ اے سی سی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اہم اتحادی اعتماد میں لیں گے، محسن نقوی کی بلاول کو یقین دہانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کے طریقوں پر غورکیا گیا۔
اس موقع پر اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مابین حالیہ رابطوں کے ذریعے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی ۔محسن نقوی دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی اعتماد سازی کے حوالے سے خاصے متحرک رہے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ دونوں جماعتیںسیاسی ہم آہنگی کے ذریعے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے مل کر کام کریں۔