کراچی: زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12 میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ سرجانی ملک فاروق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے واقعہ کام کے دوران زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جبکہ متوفی محنت کش بتایا جاتا ہے۔
کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا ہے جو جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر رہا ہے جبکہ سرجانی پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگئی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔