وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلیے 22 ارب 40 کروڑ دے دیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعظم پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے ساڑھے 14 ارب، اسکولوں کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے جاری کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 22 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلئے 22 ارب 40 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے مالی سال 26-2025ء کی پہلی سہ ماہی کی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کر دیئے، جس کے مطابق وفاق کے رواں مالی سال میں سندھ کیلئے 14 منصوبے جاری ہیں۔ جاری دستاویز کے مطابق ٹنڈوالہیار سے ٹنڈو آدم سڑک کیلئے ایک ارب روپے، سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے این 5 کیلئے 2 ارب، روہڑی سے گڈو انٹرچینج ایم 5 صادق آباد کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جبکہ کراچی سائٹ ایریا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے ساڑھے 14 ارب، اسکولوں کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے جاری کیے گئے۔ وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 76 ارب 58 کروڑ روپے جاری کرنے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کروڑ روپے جاری روپے جاری کیے ارب 40 کروڑ کی تعمیر ارب روپے
پڑھیں:
جرمنی سے آئے پارسل سے 30 کروڑمالیتی نشہ آور گولیاں برآمد
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیوں کو پارسل میں موجود اسپیکرز اور لیمپس کے اندر چھپاکر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی کے ایئرپورٹ کارگو کنٹرول یونٹ (اے سی سی یو) کے افسران نے جانچ پڑتال کے دوران ایم ڈی ایم اے (Ecstasy) کی 9,455 گولیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 29 کروڑ 97 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔
منشیات جرمنی سے موصولہ ایک پارسل میں موجود اسپیکرز اور ایک آی ڈی لیمپس کے اندر چھپا ئی گئی تھی۔ اس کھیپ کو غلط طور پر کپڑے، جرابیں اور میوزک باکسزکے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔
کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش میں ملوث وصول کنندگان اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔