چیئرمین سی ڈی اے کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈی جی انوائرمنٹ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا اور سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے حوالے سے تعمیراتی کاموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری کو گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری گارڈینیا حب 50ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آبادگارڈینیا حب کا شمار ایشیا کی سب سے بڑی نرسریوں میں ہوگا۔ انہیں بتایا گیا کہ گارڈینیا حب میں دس لاکھ سے زائد پودے تیار کئے گئے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے تقریبا 25 کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاوس بنائے گئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاوسز پودوں کی نشوونما کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور تحقیق کیلئے معاون ثابت ہونگے۔بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی و شجرکاری اور جنگلات کے تحفظ کیلئے مستقبل کی ضروریات کیلئے ماڈل نرسری میں کثیر تعداد میں پلانٹیشن اسٹاک بھی ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں فلاور شاپس بھی بنائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی ایپ بھی لانچ کی جائے گی جسکے زریعے پودے خریدے جاسکے گے۔ انہیں بتایا گیا کہ سی ڈی اے ماڈل نرسری میں ٹریننگ و ریسرچ سینٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اسی طرح ماڈل نرسری میں پودوں کی نئی اقسام کو پروپیگیشن کے جدید طریقوں سے تیار کیا جاسکے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ نرسری میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش کیلئے خصوصی جگہ بھی مختص کی گئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ماڈل نرسری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کے طور پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد اسلام آباد کو ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایک اہم مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد نرسری کی گارڈینیا حب کے طور پر اپگریڈیشن اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب دارالحکومت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا حکومت نے سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس، مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دیں پاکستان انویسٹر فورم جدہ کی ڈیجٹل ریجسٹریشن مہم کا اعلان تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی شمشان گھاٹ سے متعلق کیس؛ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، پشاور ہائیکورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ماڈل نرسری
پڑھیں:
آئی جی سید علی ناصر رضوی نے مضافاتی علاقہ تھانہ بھارہ کہو کا دورہ کیا
مختلف میڈیارپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بھارہ کہو میں واقع پولیس اسٹیشن کی دستیابی، انتظامی کارکردگی اور جرائم کنٹرول کی صورتِ حال پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر (انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد) نے اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریکارڈز، روزنامچہ (روزانہ ڈائری)، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، وار ہاؤس، قیدخانہ، تفتیشی اہلکاروں کے کمرے اور رہائشی کیمپوز کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو میں جرائم کنٹرول، رات کے وقت چیک پوسٹ قائم کرنے، ڈولفن اسکواڈ کی کارکردگی اور شہریوں کو بروقت خدمات مہیا کرنے کے معاملات میں مستقل ناقص کارکردگی سامنے آئی۔ نتیجتاً، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کو معطل کیا گیا ہے۔
ان حکمات کے تحت پولیس حکام نے شہریوں سے شفاف اور بروقت رابطے، بایومیٹرک حاضری،’’ٹریول آئی‘‘ سافٹ ویئر کے نفاذ اور مصالحتی کمیٹی کی فعالیت بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اہم نکات:
انتظامی نگرانی میں اضافہ: اعلیٰ پولیس قیادت نے اسٹیشن کی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لیا۔
کارکردگی میں کمی کے باعث ایک اعلیٰ اہلکار کی معطلی: یہ قدم پولیس افسران کے لیے’’پابندی اور جوابدہی‘‘ کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
شہری خدمات، مصالحتی کمیٹی کی فعال شمولیت اور عوامی رابطے پر زور دیا گیا۔